QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے نیب میں سیل قائم

17 Oct 2019 12:40

سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے اور ارکان میں ڈائریکٹر ظفر اقبال، مفتی عبدالحق، جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں۔ سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم (دہشت گردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا۔ سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے اور ارکان میں ڈائریکٹر ظفر اقبال، مفتی عبدالحق، جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں۔ سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔ یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔


خبر کا کوڈ: 822627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822627/منی-لانڈرنگ-اور-دہشتگردوں-کی-مالی-معاونت-روکنے-کیلئے-نیب-میں-سیل-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org