QR CodeQR Code

چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار

19 Oct 2019 12:41

بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔ بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 822883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822883/چارسدہ-میں-کم-سن-طالبہ-سے-زیادتی-کے-الزام-اسکول-کا-چوکیدار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org