QR CodeQR Code

اردوان کی کردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی

19 Oct 2019 23:38

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹریو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرد فورسز کو سرحدی علاقہ فوری طور پر خالی کردینا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو کرد فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کردوں نے سیز فائر کے مقررہ کردہ 4 دنوں کے دوران بارڈر سے ملحق سیف زون خالی نہ کیا تو ان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹریو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرد فورسز کو سرحدی علاقہ فوری طور پر خالی کردینا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو کرد فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہوئی اور وعدے پر عمل کیا گیا تو سیف زون کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے گا اور اگر معاہدے کے مطابق کردوں نے سرحدی علاقہ خالی نہیں کیا تو 120 گھنٹے مکمل ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 822989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822989/اردوان-کی-کردوں-کیخلاف-بڑے-پیمانے-پر-حملے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org