0
Saturday 19 Oct 2019 23:38

اردوان کی کردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی

اردوان کی کردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کردوں نے سیز فائر کے مقررہ کردہ 4 دنوں کے دوران بارڈر سے ملحق سیف زون خالی نہ کیا تو ان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹریو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرد فورسز کو سرحدی علاقہ فوری طور پر خالی کردینا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو کرد فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہوئی اور وعدے پر عمل کیا گیا تو سیف زون کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے گا اور اگر معاہدے کے مطابق کردوں نے سرحدی علاقہ خالی نہیں کیا تو 120 گھنٹے مکمل ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 822989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش