QR CodeQR Code

پنجاب میں وزراء اور سیکریٹریز کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد

19 Oct 2019 23:44

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اس حکم کا مقصد پنجاب حکومت کے خزانے سے بوجھ کم کرنا ہے اور یہ حکم وزیر اعظم کی کفایت شعاری پالیسی کا تسلسل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا اور یہ پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اس حکم کا مقصد پنجاب حکومت کے خزانے سے بوجھ کم کرنا ہے اور یہ حکم وزیر اعظم کی کفایت شعاری پالیسی کا تسلسل ہے۔


خبر کا کوڈ: 822990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822990/پنجاب-میں-وزراء-اور-سیکریٹریز-کے-غیرملکی-دوروں-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org