QR CodeQR Code

لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد

20 Oct 2019 09:12

چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے مسجد وزیر خان پہنچے گا، خرادی محلہ، چوک نواب صاحب، محلہ شعیاں، نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر، چوک کوتوالی، کشمیری بازار پہنچے گا۔ سنہری مسجد کے قریب عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے۔ جلوس سنہری مسجد سے پانی والا تالاب، ٹیکسالی، کوچہ فقیرخانہ پہنچے گا، جہاں بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گیا۔ علامہ داؤد جواد مشہدی نے شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے اور مجلس کے بعد شبیہہ تعزیہ برآمد ہوئی۔ جلوس میں شریک عزاداروں کی نوحہ خوانی و ماتم۔ چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے مسجد وزیر خان پہنچے گا، مسجد وزیر خان سے جلوس خرادی محلہ، چوک نواب صاحب پہنچے گا، چوک نواب صاحب سے محلہ شعیاں، نثار حویلی آئے گا، نثار حویلی سے چوہٹہ مفتی باقر، چوک کوتوالی سے ہوتا ہوا مرکزی جلوس کشمیری بازار پہنچے گا۔ سنہری مسجد کے قریب عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے۔ جلوس سنہری مسجد سے پانی والا تالاب، ٹیکسالی، کوچہ فقیرخانہ پہنچے گا، جہاں بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ  پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے روٹ پر جگہ جگہ عزاداروں کیلئے لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 7 ایس پیز، 23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ چہلم کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کے کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ جلوس سے ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے۔ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ شرکا کو 3 درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جلوس میں آنیوالے عزدار مقرر کردہ پارکنگ پوائنٹس پر ہی گاڑیاں پارک کریں۔


خبر کا کوڈ: 823010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823010/لاہور-میں-چہلم-امام-حسین-کا-مرکزی-جلوس-حویلی-الف-شاہ-سے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org