0
Sunday 20 Oct 2019 09:12

لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد

لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گیا۔ علامہ داؤد جواد مشہدی نے شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے اور مجلس کے بعد شبیہہ تعزیہ برآمد ہوئی۔ جلوس میں شریک عزاداروں کی نوحہ خوانی و ماتم۔ چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے مسجد وزیر خان پہنچے گا، مسجد وزیر خان سے جلوس خرادی محلہ، چوک نواب صاحب پہنچے گا، چوک نواب صاحب سے محلہ شعیاں، نثار حویلی آئے گا، نثار حویلی سے چوہٹہ مفتی باقر، چوک کوتوالی سے ہوتا ہوا مرکزی جلوس کشمیری بازار پہنچے گا۔ سنہری مسجد کے قریب عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے۔ جلوس سنہری مسجد سے پانی والا تالاب، ٹیکسالی، کوچہ فقیرخانہ پہنچے گا، جہاں بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ  پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے روٹ پر جگہ جگہ عزاداروں کیلئے لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 7 ایس پیز، 23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ چہلم کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کے کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ جلوس سے ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے۔ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ شرکا کو 3 درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جلوس میں آنیوالے عزدار مقرر کردہ پارکنگ پوائنٹس پر ہی گاڑیاں پارک کریں۔
خبر کا کوڈ : 823010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش