QR CodeQR Code

سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، فردوس عاشق اعوان

21 Oct 2019 14:46

اپنی ٹوئیٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کے لئے پرعزم ہیں، باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے، اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ اپنی ٹوئیٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کے لئے پرعزم ہیں، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے، اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 823231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823231/سندھ-کے-عوام-چوپٹ-راج-سے-بیزار-ہیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org