QR CodeQR Code

بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان گنت قربانیاں دیں، شیری رحمان

23 Oct 2019 16:37

ایک بیان میں پی پی کی نائب صدر نے کہا کہ جمہوریت کے اس سفر میں نصرت بھٹو نے اپنے شوہر، نوجوان اولاد اور کارکنان کی لاشیں اٹھائیں، بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کو للکارا، جمہوریت کی بحالی میں ان کا کردار مثالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان گنت قربانیاں دیں۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ جمہوریت کے اس سفر میں نصرت بھٹو نے اپنے شوہر، نوجوان اولاد اور کارکنان کی لاشیں اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کو للکارا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں ان کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کو کارکنان نے ماں کا درجا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کا کردار اور جدوجہد ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت پسند لوگ ان کمی ہمیشہ محسوس کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 823640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823640/بیگم-نصرت-بھٹو-نے-پاکستان-میں-جمہوریت-کے-لئے-ان-گنت-قربانیاں-دیں-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org