QR CodeQR Code

کراچی میں ڈینگی کے باعث مزید ایک شہری دم توڑ گیا

23 Oct 2019 23:09

انسداد ڈینگی سیل کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 226 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 941 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 678 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ڈینگی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک  شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں 71 سالہ شخص ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ انسداد ڈینگی سیل کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 226 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 941 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 678 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق امسال اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 823692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823692/کراچی-میں-ڈینگی-کے-باعث-مزید-ایک-شہری-دم-توڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org