QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو

24 Oct 2019 16:16

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نواز شریف کی صحت کے لیے دل سے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ اداروں کو نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلاف ایک طرف، میری دعائیں مکمل طور پر نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نواز شریف کی صحت کے لیے دل سے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ اداروں کو نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے وزراء کو نواز شریف کی بیماری سے متعلق بیان بازی سے بھی روک دیا۔


خبر کا کوڈ: 823807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823807/وزیراعظم-عمران-خان-نواز-شریف-کی-صحت-کیلئے-دعاگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org