QR CodeQR Code

ڈھیل اور ڈیل کی باتیں کرنیوالے شروع دن سے ہی نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے ہیں، طلال چودھری

25 Oct 2019 20:14

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف ضمانت منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہمیں من و عن قبول ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں طلال چوہدری نے یقین کے ساتھ کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی یہی فیصلہ آئے گا۔ نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی وہی فیصلہ سنائے گی جو آج لاہور ہائیکورٹ نے سنایا ہے۔

نون لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک جیسی میڈیکل رپورٹ پر دو عدالتیں دو مختلف فیصلے سنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈھیل اور ڈیل کی باتیں کرنے والے شروع دن سے ہی نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف ضمانت منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہمیں من و عن قبول ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 823932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823932/ڈھیل-اور-ڈیل-کی-باتیں-کرنیوالے-شروع-دن-سے-ہی-نواز-شریف-بیماری-کا-تمسخر-اڑاتے-رہے-ہیں-طلال-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org