QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کو اسلام نہیں، اسلام آباد کا درد ہے، اسلم اقبال

26 Oct 2019 13:12

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح فورس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے، اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح فورس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے، فضل الرحمان اپنا روزگار سڑکوں پر نکل کر حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اب انہیں روزگار نہیں دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور میں ایک سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح فورس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے، اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح فورس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے، فضل الرحمان اپنا روزگار سڑکوں پر نکل کر حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اب انہیں روزگار نہیں دیا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے موقف سے مقبوضہ کشمیر کے بیانیے کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عوام نے 2018 کے الیکشن میں کرپٹ لوگوں سے آزادی حاصل کر لی تھی، اب انہیں دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں مولانا کو اسلام کا نہیں اسلام آباد کا درد ہے اور وہ صرف اسلام آباد کے ایوانوں میں داخلہ چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 824066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824066/مولانا-فضل-الرحمان-کو-اسلام-نہیں-ا-باد-کا-درد-ہے-اسلم-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org