QR CodeQR Code

مفتی کفایت اللہ مانسہرہ پولیس کے ہاتھوں اسلام آباد سے گرفتار

27 Oct 2019 11:16

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو گذشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ جے یو آئی (ف) نے بھی مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (ف) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو گذشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز نادار نے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی شہریت بھی منسوخ کر دی تھی، جبکہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ انہیں ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 824192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824192/مفتی-کفایت-اللہ-مانسہرہ-پولیس-کے-ہاتھوں-اسلام-ا-باد-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org