QR CodeQR Code

سوات سمیت بالائی علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

27 Oct 2019 12:57

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 222 کلو میٹر تھی اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اب تک موصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف پھیل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات، شانگلہ، دیربالا، ملاکنڈ، بٹگرام اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوات، شانگلہ دیربالا، ملاکنڈ، بٹگرام کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جبکہ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 222 کلو میٹر تھی اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اب تک موصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف پھیل گیا۔


خبر کا کوڈ: 824204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824204/سوات-سمیت-بالائی-علاقوں-میں-4-3-شدت-کا-زلزلہ-لوگوں-خوف-وہراس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org