0
Sunday 27 Oct 2019 12:57

سوات سمیت بالائی علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

سوات سمیت بالائی علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس
اسلام ٹائمز۔ سوات، شانگلہ، دیربالا، ملاکنڈ، بٹگرام اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوات، شانگلہ دیربالا، ملاکنڈ، بٹگرام کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جبکہ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 222 کلو میٹر تھی اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اب تک موصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 824204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش