QR CodeQR Code

کشمیر کے تشخص کی بحالی کیلئے عوامی جد و جہد جاری رکھیں گے، سمیر کول

27 Oct 2019 13:00

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور قومی ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قائدین جن میں نیشنل کانفرنس کے قائدین کو یا تو گھروں یا جیلوں میں نظربند رکھا گیا ہے، اس طرح کی سیاسی نظربندوں سے مذکورہ دفعات کے حصول سے عوام کبھی بھی اپنی جد و جہد چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز: جب تک مقبوضہ کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس نہیں دیا جائے گا تب تک اہل کشمیر چین سے نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ بات نیشنل کانفرنس کے رہنما اور قومی ترجمان ڈاکٹر سمیر کول نے کل یہاں سرینگر میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی نے ملک کو ایک خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی ایک تاریخی غلطی ہے۔ ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی قائدین جن میں نیشنل کانفرنس کے قائدین کو یا تو گھروں یا جیلوں میں نظربند رکھا گیا ہے، اس طرح کی سیاسی نظربندوں سے مذکورہ دفعات کے حصول سے عوام کبھی بھی اپنی جد و جہد چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے تمام سیاسی حربے ناکام ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے یہ بات بھی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی پالیسی اس طرح بھی بے نقاب ہوگئی ہے کہ انہوں نے علاقی اور مذہب کی بنیاد پر کشمیر کو تقسیم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے تشخص کی بحالی تک جد و جہد جاری رکھیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 824207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824207/کشمیر-کے-تشخص-کی-بحالی-کیلئے-عوامی-جد-جہد-جاری-رکھیں-گے-سمیر-کول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org