QR CodeQR Code

خورشید شاہ کو صحت کی خرابی کے بعد امراض قلب اسپتال داخل کرا دیا گیا

27 Oct 2019 15:05

احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لئے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خورشید شاہ کو بلڈپریشر اور شوگر کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو صحت کی خرابی کے بعد امراض قلب اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلئے منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کا بلڈپریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لئے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈپریشر اور شوگر کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 824225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824225/خورشید-شاہ-کو-صحت-کی-خرابی-کے-بعد-امراض-قلب-اسپتال-داخل-کرا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org