QR CodeQR Code

آزادی مارچ، جے یو آئی کا قافلہ بلوچستان سے روانہ

27 Oct 2019 23:50

آزادی مارچ کے شرکاء نجی گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے سفر کررہے ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاء خانوزئی، قلعہ سیف اللہ سے ہوتے ہوئے آج رات لورالائی پہنچیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کا مرکزی قافلہ کوئٹہ سے روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قافلے کی قیادت صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کارکنوں کے ہمراہ قافلے میں بھی شامل ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاء نجی گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے سفر کررہے ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاء خانوزئی، قلعہ سیف اللہ سے ہوتے ہوئے آج رات لورالائی پہنچیں گے۔ مرکزی قافلہ ڈیرہ غازی خان کے راستے پنجاب میں داخل ہوگا۔ قافلہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 824276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824276/آزادی-مارچ-جے-یو-آئی-کا-قافلہ-بلوچستان-سے-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org