QR CodeQR Code

ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد پر میرواعظ ریاض ہمدانی کا پیغام

31 Oct 2019 15:24

انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ایام بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی زندگی ان ایام کے ذریعے سے نورانی بنائیں۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء اور ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی باعزت آزادت کے لئے بھی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے ربیع الاول کے آغاز پر عالم اسلام خصوصاً ملک کشمیر کے فرزندان توحید سے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ وہ قرآن اور حدیث مبایک کی تعلیمات پر چل کر زندگی گزارے کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی، کامرانی اور فتح و نصرت کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر موجودات، سرور کائینات، محسن انسانیت حضرت پیغمبر آخر الزمان کی یوم ولادت با سعادت ربیع الاول کے بابرکت اور مقدس مہینے کی بارہویں تاریخ کو ہوئی اور پوری کائنات میں اس مہینے کے آغاز سے ہی محفل النبی (ص) کا اہتمام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ایام بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی زندگی ان ایام کے ذریعے سے نورانی بنائیں۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء اور ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی باعزت آزادت کے لئے بھی دعا کی۔
 


خبر کا کوڈ: 824893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824893/ربیع-الاول-کے-بابرکت-مہینے-کی-ا-مد-پر-میرواعظ-ریاض-ہمدانی-کا-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org