0
Thursday 31 Oct 2019 15:24

ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد پر میرواعظ ریاض ہمدانی کا پیغام

ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد پر میرواعظ ریاض ہمدانی کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے ربیع الاول کے آغاز پر عالم اسلام خصوصاً ملک کشمیر کے فرزندان توحید سے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ وہ قرآن اور حدیث مبایک کی تعلیمات پر چل کر زندگی گزارے کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی، کامرانی اور فتح و نصرت کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر موجودات، سرور کائینات، محسن انسانیت حضرت پیغمبر آخر الزمان کی یوم ولادت با سعادت ربیع الاول کے بابرکت اور مقدس مہینے کی بارہویں تاریخ کو ہوئی اور پوری کائنات میں اس مہینے کے آغاز سے ہی محفل النبی (ص) کا اہتمام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ایام بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی زندگی ان ایام کے ذریعے سے نورانی بنائیں۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء اور ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی باعزت آزادت کے لئے بھی دعا کی۔
 
خبر کا کوڈ : 824893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش