QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے مفتی کفایت اللہ کو رہا کرنیکا حکم جاری کر دیا

31 Oct 2019 16:56

مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام پر گرفتار کر کے سینٹرل جیل ہری پور میں منتقل کیا گیا تھا۔ 29 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں گرفتار مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 27 اکتوبر کی صبح ساڑھے 4 بجے گرفتار کیا گیا تھا، مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام پر گرفتار کر کے سینٹرل جیل ہری پور میں منتقل کیا گیا تھا۔ 29 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔ بینچ نے درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 824917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824917/پشاور-ہائیکورٹ-نے-مفتی-کفایت-اللہ-کو-رہا-کرنیکا-حکم-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org