QR CodeQR Code

یمن پر جارح سعودی اتحاد کا ایک اور حملہ، 1 بیگناہ شہری جانبحق

31 Oct 2019 18:49

یمنی صوبے صعدہ پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے توپخانے کے حملے میں 1 بیگناہ یمنی شہری جانبحق جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبے صعدہ کے علاقوں شعبان اور رازح پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے توپخانے کے حملے میں ایک بیگناہ یمنی شہری جانبحق جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اطلاع دی ہے کہ وہ عنقریب یمن کیخلاف جنگ میں سوڈانی فورسز کی شرکت کے وقت سے لیکر تاحال ہونے والے ان کے نقصان کی رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا وہ یمن کیخلاف سرگرم سوڈانی فورسز کی تعداد، ان کی تعیناتی کے مقام اور ان کو سونپے گئے ٹاسک کو بھی عنقریب اپنی ایک پریس کانفرنس میں بیان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 824936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824936/یمن-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کا-ایک-اور-حملہ-1-بیگناہ-شہری-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org