QR CodeQR Code

گلگت میں وزیراعظم کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے

31 Oct 2019 22:34

جمعرات کے روز علی امین گنڈاپور نے اولڈ پولو گرائونڈ میں جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی جبکہ پارٹی رہنمائوں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے دورہ گلگت کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے۔ وہ گذشتہ روز گلگت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز علی امین گنڈاپور نے اولڈ پولو گرائونڈ میں جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی جبکہ پارٹی رہنمائوں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیئے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے تنظیم اہلسنت کے امیر قاضی نثار احمد سے ملاقات کی اور جوٹیال میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 824970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824970/گلگت-میں-وزیراعظم-کا-جلسہ-کامیاب-بنانے-کیلئے-وفاقی-وزیر-علی-امین-گنڈاپور-متحرک-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org