QR CodeQR Code

جی بی کیلئے پی آئی اے کرایوں پر سبسڈی دینے کا اعلان

31 Oct 2019 23:08

جمعرات کے روز گلگت میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے تنظیم اہلسنت کے امیر قاضی نثار احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جی بی کیلئے فضائی کرایوں پر سبسڈی دیگی جس کے بعد فضائی کرایے پانچ سے چھ ہزار تک کم ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے جی بی کیلئے پی آئی اے کرایوں پر سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کے روز گلگت میں تنظیم اہلسنت کے امیر قاضی نثار احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جی بی کیلئے فضائی کرایوں پر سبسڈی دیگی جس کے بعد فضائی کرایے پانچ سے چھ ہزار تک کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جی بی کی حکومت کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات حاصل ہیں، اس کے بائوجود حکومت کام نہیں کر رہی تو یہ ان کی نااہلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 824973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824973/جی-بی-کیلئے-پی-ا-ئی-اے-کرایوں-پر-سبسڈی-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org