QR CodeQR Code

پرتشدد احتجاج کی حمایت نہیں کرینگے، احسن اقبال

4 Nov 2019 18:36

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پرتشدد احتجاج کی حمایت نہیں کرینگے، آزادی مارچ کا ذمہ دار عمران خان کو سمجھتے ہیں، پاکستان کو ہٹلر اور موسیلنی کا ملک بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں، فیصلہ رہبر کمیٹی اور اے پی سی سے مشروط کردیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ اگر احتجاج پُرتشدد ہوا تو اس میں شریک نہیں ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پرتشدد احتجاج کی حمایت نہیں کریں گے، آزادی مارچ کا ذمہ دار عمران خان کو سمجھتے ہیں، پاکستان کو ہٹلر اور موسیلنی کا ملک بنایا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اے پی سی میں شرکت کرنا تھی لیکن پارٹی اجلاس کے باعث شرکت نہ کر سکے۔


خبر کا کوڈ: 825599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825599/پرتشدد-احتجاج-کی-حمایت-نہیں-کرینگے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org