QR CodeQR Code

عمران خان کے سلیکٹرز شاید بھول گئے ملک و ریاست عوام سے ہی قائم ہوتی ہے، وقار مہدی

4 Nov 2019 19:28

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق اور نااہل کابینہ این آر او نہیں دینگے کی رٹ قائم کئے ہوئے ہیں، مگر وہ بتانے سے بھی گریزاں ہے کہ ان سے این آر او مانگا کس نے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے بھرپور احتجاج سے عمران خان اور ان کی حکومت بوکھلا گئی ہے، عمران خان اور ان کے سلیکٹرز شاید بھول گئے ہیں کہ ملک اور ریاست عوام سے ہی قائم ہوتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بطور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اپنا مؤقف واضح کرے، نہ کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق اور نااہل کابینہ این آر او نہیں دینگے کی رٹ قائم کئے ہوئے ہیں، مگر وہ بتانے سے بھی گریزاں ہے کہ ان سے این آر او مانگا کس نے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری کابینہ میں این آر او حاصل کئے ہوئے لوٹوں کی فوج موجود ہے، جنہیں سلیکٹڈ حکومت کا حصہ بننے پر ”بڑی“ معافی بھی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ کھلاڑی کبھی سیاست دان نہیں بن سکتا اور شیخ چلیوں کے ہاتھوں ملک اور عوام کو سونپ دینا بربادی کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 825606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825606/عمران-خان-کے-سلیکٹرز-شاید-بھول-گئے-ملک-ریاست-عوام-سے-ہی-قائم-ہوتی-ہے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org