QR CodeQR Code

پاکستان کا دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

5 Nov 2019 13:08

امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اور دنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔ پاکستان اپنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ رپورٹ میں زمینی حقائق اور دو دہائیوں سے پاکستان کی کوششوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اور دنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔ پاکستان اپنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند ہے، ہم نے دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کرنے اور فنڈز روکنے کیلئے وسیع قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متعدد گروہوں کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، یہ گروہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825684/پاکستان-کا-دہشتگردی-سے-متعلق-امریکی-رپورٹ-پر-مایوسی-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org