QR CodeQR Code

کراچی میں پانی کا مسئلہ چند روز میں حل ہو جائیگا، سندھ حکومت کا دعویٰ

5 Nov 2019 22:25

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے ہیں، پندرہ نومبر کو اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو ری ویمپ کر دیا گیا ہے، جو پندرہ نومبر سے اپنی مکمل استعداد کے ساتھ فعال ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پیداواری استعداد سو ایم جی ڈی تھی، جس میں سے پینتیس ایم جی ڈی ضائع ہو جاتا تھا، اب اس پمپنگ اسٹیشن کو ری ویمپ کر دیا گیا ہے، اس پمپنگ اسٹیشن کی استعداد سو ایم جی ڈی ہوگئی ہے، جس میں نئی مشینری نصب کی گئی ہے، اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے ہیں، پندرہ نومبر کو اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کو بیس بڑے پمپ دیئے ہیں، پہلے اٹھارہ بڑے پمپ تھے، جو بڑھ کر اڑتیس ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825796/کراچی-میں-پانی-کا-مسئلہ-چند-روز-حل-ہو-جائیگا-سندھ-حکومت-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org