QR CodeQR Code

وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی

7 Nov 2019 13:22

نور الحق قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کربلا، نجف، مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کیلئے ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، جبکہ جدہ میں ڈائریکٹر آفس ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ یہ حتمی شکل وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی۔ وزارت مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔ نور الحق قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کی مشکلات کم کرنے اور انہیں سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کربلا، نجف، مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کے لئے ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، جبکہ جدہ میں ڈائریکٹر آفس ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 826067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826067/وزارت-مذہبی-امور-نے-زیارات-پالیسی-کو-حتمی-شکل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org