QR CodeQR Code

وزیراعظم دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہیں، اپوزیشن راضی نہیں، پرویز الٰہی

8 Nov 2019 10:56

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کو دھرنے سے اس سے زیادہ کیا کامیابی چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نہیں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں اور شہباز شریف فارغ ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرنے والے پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن راضی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے، وزیراعظم نے اس پر بھی ہاں کردی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کو دھرنے سے اس سے زیادہ کیا کامیابی چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نہیں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں اور شہباز شریف فارغ ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہی کے درمیان 48 گھنٹوں کے دوران چار بار ملاقات ہوچکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 826194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826194/وزیراعظم-دھاندلی-کی-تحقیقات-کیلئے-جوڈیشل-کمیشن-بنانے-پر-تیار-ہیں-اپوزیشن-راضی-نہیں-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org