QR CodeQR Code

حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

8 Nov 2019 13:38

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نواز شریف کی بیماری اور ڈاکٹروں کے بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نواز شریف کی بیماری اور ڈاکٹروں کے بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست بیماری اور ملک سے باہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اگست میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 826225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826225/حکومت-کا-نواز-شریف-نام-سی-ایل-سے-نکالنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org