QR CodeQR Code

جشن عید میلادالنبیؐ آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک منائیں گے، صاحبزادہ زبیر

9 Nov 2019 21:18

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ ملک کی بقاء اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ حضورؐ کے نظام کو عمل طور پر نافذ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حضورﷺ کی حیات طیبہ پر عمل کرکے ہی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے، ملک کی بقاء اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ حضورؐ کے نظام کو عمل طور پر نافذ کیا جائے، قوم کے مسائل کا حل نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ سے ہی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں جے یو پی کی مرکزی میلاد ریلی کے آغاز پر تانگہ اسٹینڈ پھلیلی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ محمد زبیر نے مزید کہا کہ حضورﷺ محسن انسانیت، رحمت للعالمین، نور مجسم بن کر آئے، آپﷺ کی آمد سے کائنات کا ذرہ ذرہ جگمگا اٹھا، آپﷺ کی تشریف آوری کا جشن عاشقان رسولﷺ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک مناتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 826506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826506/جشن-عید-میلادالنبی-آخری-سانس-اور-خون-کے-قطرے-تک-منائیں-گے-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org