QR CodeQR Code

نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے گا، چوہدی سرور

11 Nov 2019 12:45

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم قائداعظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں۔


اسلام تائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد علاج کے لئے جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں اور اس سلسلے میں کوئی سیاست نہیں کررہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا کیوں کہ ہم اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔ کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں کے لئے کرتار پور کی طرح دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہیں کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں سے ڈرتے ہوئے مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے جبکہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم قائد اعظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں آزاد خیالات کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 826762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826762/نواز-شریف-کا-نام-ا-ج-ایگزٹ-کنٹرول-لسٹ-سے-نکال-دیا-جائے-گا-چوہدی-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org