لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی
13 Nov 2019 11:21
دوران سماعت لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد موسٰی کو لاپتہ ہوئے 5 سال اور مہر بادشاہ کو 4 سال گزر گئے، پر دونوں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں 40 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں 40 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد موسٰی کو لاپتہ ہوئے 5 سال اور مہر بادشاہ کو 4 سال گزر گئے، پر دونوں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 827086