QR CodeQR Code

کابل میں کار بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

13 Nov 2019 22:24

واقعہ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 827233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827233/کابل-میں-کار-بم-دھماکہ-7-افراد-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org