QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس افسر کی گولیاں لگی لاش برآمد

17 Nov 2019 11:11

مقتول کا تعلق شعبہ تفتیش سے تھا، پولیس افسر کو 30 بور کے پستول سے 12 گولیاں ماری گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں کے ساتھ تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسر کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ درابن کی حدود میں پیش آیا ہے، جہاں کرائے کے کمرے میں رہائش پزیر اے ایس آئی عبدالغفار کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق شعبہ تفتیش سے تھا، پولیس افسر کو 30 بور کے پستول سے 12 گولیاں ماری گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں کے ساتھ تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827814/ڈی-آئی-خان-پولیس-افسر-کی-گولیاں-لگی-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org