QR CodeQR Code

بنوں میں انڈس ہائی وے پر جے یو آئی (ف) کا دھرنا جاری

17 Nov 2019 11:46

اس مقام پر دھرنے میں سینکڑوں کارکن موجود ہیں۔ دن گزرنے کے ساتھ ہی مختلف اضلاع سے قافلوں کی شکل میں کارکن آکر دھرنے میں شامل ہونگے۔ دھرنے کے اس مقام کو رات گئے کھول دیا گیا تھا، تاہم آج صبح دوبارہ رکاوٹیں ڈال کر کارکنوں نے روڈ کو بند کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انڈس ہائی وے شاہراہ پر جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا پڑاؤ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ بنوں کے متعدد اضلاع کو آپس میں ملانے والے لنک روڈ چوک کے مقام پر انڈس ہائی وے آج چوتھے روز بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے۔ مین شاہراہ پر اسٹیج بنایا گیا ہے جہاں سے پارٹی کے ترانے، نظموں، نعتوں اور تقاریر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مقام پر دھرنے میں سینکڑوں کارکن موجود ہیں۔ دن گزرنے کے ساتھ ہی مختلف اضلاع سے قافلوں کی شکل میں کارکن آکر دھرنے میں شامل ہونگے۔ دھرنے کے اس مقام کو رات گئے کھول دیا گیا تھا، تاہم آج صبح دوبارہ رکاوٹیں ڈال کر کارکنوں نے روڈ کو بند کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827817/بنوں-میں-انڈس-ہائی-وے-پر-جے-یو-آئی-ف-کا-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org