QR CodeQR Code

کراچی میں بنگلے سے رکن اسمبلی کی بیٹی کی لاش برآمد

18 Nov 2019 16:38

ایس ایچ او گزری رضوان حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ متوفیہ شفا چانڈ پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹھی تھی، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ واقعہ چونکہ طبعی موت ہے لہٰذا اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس میں بنگلے کے اندر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ طبعی موت ہے جبکہ مرنے والی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں ایک بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی۔ ایس ایچ او گزری رضوان حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ متوفیہ شفا چانڈ دختر ممتاز علی چانڈ رات کو سوئی تھی تو صبح جب اہلخانہ نے اسے جگایا تو وہ نہیں اٹھی، جس پر انہوں نے ڈاکٹر کو بلایا تو موت کی تصدیق کردی گئی۔ مرنے والی پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹھی تھی جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ واقعہ چونکہ طبعی موت ہے لہٰذا اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 827928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827928/کراچی-میں-بنگلے-سے-رکن-اسمبلی-کی-بیٹی-لاش-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org