QR CodeQR Code

وزارت امور کشمیر میں گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

19 Nov 2019 23:27

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اے جے کے اور جی بی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت امور کشمیر میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اے جے کے اور جی بی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت کشمیر و جی بی میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، ادائیگیوں کے نظام میں بہتری سے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے، سست روی کا شکار منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکیمل یقینی بنائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 828106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828106/وزارت-امور-کشمیر-میں-گلگت-بلتستان-کے-پی-ایس-ڈی-منصوبوں-حوالے-سے-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org