0
Tuesday 19 Nov 2019 23:27

وزارت امور کشمیر میں گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

وزارت امور کشمیر میں گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزارت امور کشمیر میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اے جے کے اور جی بی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت کشمیر و جی بی میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، ادائیگیوں کے نظام میں بہتری سے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے، سست روی کا شکار منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکیمل یقینی بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 828106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش