QR CodeQR Code

ائیرپورٹ پر مسافروں کاسامان چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

23 Nov 2019 12:20

چور گینگ نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اے ایس ایف نے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والے تین ملزمان پکڑے گئے، اے ایس ایف نے لٹیرے گروہ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاسم، آصف اور عظیم شامل ہیں، تین رکنی گینگ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں اور غیر ملکیوں کا قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔ اے ایس ایف نے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، چور گینگ نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اے ایس ایف نے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 828560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828560/ائیرپورٹ-پر-مسافروں-کاسامان-چوری-کرنے-والے-3-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org