QR CodeQR Code

میانوالی کے جلسے میں عمران نیازی نے این آر او کا اعتراف کرلیا، حافظ حسین احمد

23 Nov 2019 12:40

پنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی اور دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہعمران نیازی کے میانوالی کے خطاب میں این آر او کے اعتراف کے بعد یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ این آر او نکے نے نہیں بلکہ کسی اور نے دیا ہے اور اس کا اعتراف شیخ رشید کے اس بیان کہ”نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ کے ذریعہ دباؤ ڈال کر این آر او کروایا اور اس میں ”قطر“ نے اس بار خط کے بجائے جرمانہ اور طیارہ فراہم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ”میانوالی“ کے جلسہ میں ”میاں“ اور ”آزادی مارچ“ عمران نیازی کے ذہن پر سوار رہے، میاں نواز شریف کی بیماری کو ”ڈرامہ“ قرار دیکر عمران نیازی نے ”قطر“ کے جہاز کے ذریعے میاں نواز شریف کی روانگی کو این آر او قرار دیا۔ وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی اور دیگر وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے میانوالی کے خطاب میں این آر او کے اعتراف کے بعد یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ این آر او نکے نے نہیں بلکہ کسی اور نے دیا ہے اور اس کا اعتراف شیخ رشید کے اس بیان کہ”نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ کے ذریعہ دباؤ ڈال کر این آر او کروایا اور اس میں ”قطر“ نے اس بار خط کے بجائے جرمانہ اور طیارہ فراہم کیا“ اور اس وجہ سے پندرہ ماہ میں عمران نیازی فرسٹیشن اور مایوسی کا شکار رہے اور کچھ یقین دہانیوں کے بعد 2روزہ ”روحانی دھرنا“ کا خاتمہ ممکن ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بقول نواز شریف کی لندن واپسی این آر او تھا لیکن این آر او کو عمران نیازی نے عدلیہ کے سر ڈالنے کی کوشش کی مگر نیازی کا یہ داؤ الٹا پڑا اور اب میانوالی میں اس دھبہ کو قطر اور بیماری کو ڈرامہ قرار دیکر اپنے ”میگا یوٹرن“ کو چھپانے کی کوشش کی، دریں اثناء جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دینی قوتوں جو مشترکہ موقف رکھتے ہیں کم از کم رابطہ اور قربت میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مذہبی جماعتوں کی ہم آہنگی اور اتحاد برقرار رکھنے میں لیاقت بلوچ اور حافظ حسین احمد کا کردار مثبت اور نمایاں رہا ہے، حافظ حسین احمد اور عبدالحق ہاشمی نے سیاسی معاملات اور صوبہ بلوچستان کے بدلنے والے سیاسی منظر نامہ پر بھی مشاورت کی۔


خبر کا کوڈ: 828564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828564/میانوالی-کے-جلسے-میں-عمران-نیازی-نے-این-آر-او-کا-اعتراف-کرلیا-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org