QR CodeQR Code

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر معاشی ٹیم کو خراج تحسین

23 Nov 2019 17:49

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔  وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔


خبر کا کوڈ: 828641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828641/وزیراعظم-کا-کرنٹ-اکاؤنٹ-خسارہ-ختم-ہونے-پر-معاشی-ٹیم-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org