0
Saturday 23 Nov 2019 17:49

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر معاشی ٹیم کو خراج تحسین

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر معاشی ٹیم کو خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔  وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 828641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش