QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کے 16 افسران تبدیل

26 Nov 2019 19:58

تمام تقرریاں اور تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کے 16 افسران کو دوسری جگہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کوہاٹ، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ہنگو، خیبر اور مہنمد کے ڈسٹرک پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق واحد محمود ڈی آئی خان، ڈاکٹر محمد اقبال خیبر اور فضل احمد کو مہمند کا ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد قریش کرم، صادق حسین مانسہرہ، شاہد احمد ہنگو اور منصور امان کو ڈی پی او کوہاٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کاشف ذوالفقار ڈی پی او نوشہرہ اور وسیم خلیل کو ایس پی ٹریفک پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام تقرریاں اور تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 829132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829132/خیبر-پختونخوا-پولیس-کے-16-افسران-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org