QR CodeQR Code

بھارت کا کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب

27 Nov 2019 12:31

پاکستانی خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘ کے مطابق نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکروتی نے کشمیری ہندو اور بھارتی شہریوں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کیلئے اسرائیل کی طرز پر بستیاں قائم کرنیوالا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مذموم مقاصد منظر عام پر آنے لگے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ پاکستانی خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘ کے مطابق نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکروتی نے کشمیری ہندو اور بھارتی شہریوں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کیلئے اسرائیل کی طرز پر بستیاں قائم کرنیوالا ہے۔ سندیپ نے کہا اگر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل یہ سب کر سکتا ہے تو بھارت کشمیر میں ایسا کیوں نہیں کر سکتا۔ بھارت اسرائیل کی پیروی کیوں نہ کرے؟ وہ یہ کر سکتا ہے۔ سندیپ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ہندو کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کو اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کچھ وقت لگے گا اسے وقت دیں، بہت جلد ہی آپ سب وہاں ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 829264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829264/بھارت-کا-کشمیر-میں-اسرائیلی-طرز-پر-ہندو-بستیاں-ا-باد-کرنے-گھناونا-منصوبہ-بے-نقاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org