0
Wednesday 27 Nov 2019 12:31

بھارت کا کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مذموم مقاصد منظر عام پر آنے لگے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ پاکستانی خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘ کے مطابق نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکروتی نے کشمیری ہندو اور بھارتی شہریوں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کیلئے اسرائیل کی طرز پر بستیاں قائم کرنیوالا ہے۔ سندیپ نے کہا اگر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل یہ سب کر سکتا ہے تو بھارت کشمیر میں ایسا کیوں نہیں کر سکتا۔ بھارت اسرائیل کی پیروی کیوں نہ کرے؟ وہ یہ کر سکتا ہے۔ سندیپ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ہندو کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کو اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کچھ وقت لگے گا اسے وقت دیں، بہت جلد ہی آپ سب وہاں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 829264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش