QR CodeQR Code

بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جا سکتی، شفقت محمود

28 Nov 2019 08:44

وفاقی وزیر نے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو چار ماہ سے قید خانہ بنایا ہوا ہے، فاشسٹ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو چار ماہ سے قید خانہ بنایا ہوا ہے، فاشسٹ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، کشمیریوں کے حالات دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جا سکتی۔ وفاقی وزیر نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں "کشمیر کے ساتھ یکجہتی" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شفقت محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کل جو کچھ ہو رہا ہے، وہاں کے حالات دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 829424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829424/بھارتی-ظلم-استبداد-سے-آزادی-کی-شمع-بجھائی-نہیں-جا-سکتی-شفقت-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org