QR CodeQR Code

ایرانی وزیر خارجہ کی طالبان کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی تصدیق

28 Nov 2019 13:34

کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں افغانستان کی مختلف تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ملاقات ہوتی رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے حال ہی میں طالبان کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں افغانستان کی مختلف تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ  ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئیٹر میں کہا تھا کہ طالبان کے ایک وفد نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 829512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829512/ایرانی-وزیر-خارجہ-کی-طالبان-کے-نمائندہ-وفد-سے-ملاقات-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org